یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکا اعزاز

July 05, 2020

لاہور(پ ر) ہائر ایجو کیشن کمیشن (HEC) نے پیرا میٹرز کے مطابق آن لائن کلاس ریڈینیس کی فہرست تیار کی۔ یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے ان تمام پیرامیٹر ز میں 100% اسکور حاصل کیا۔ڈائریکٹر ا یکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل نے کہا کہ یہ سنگ میل صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی متحرک قیادت ،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، یو ایم ٹی کنیکٹیڈ ڈیپارٹمنٹ، یو ایم ٹی آفس آف ٹیکنالوجی سپورٹ ، رجسٹراراور فیکلٹی ممبران کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جو ڈیجیٹل تعلیم کو فعال بنانے کیلیئے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ریکٹر یو ایم ٹی ، ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی ،ڈائریکٹر ا یکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ہماری فیکلٹی و سٹاف دن رات انتھک محنت کرکے موجودہ وبائی امراض کی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت و ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔