ڈاکٹرمغیث الدین شیخ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے،تعزیتی ریفرنس

July 05, 2020

لاہور(خبر نگار) لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس ہوا۔ہیڈآف ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرانجم ضیانے صدارت کی ۔ سینئرصحافی مجیب الر حمن شامی نے کہاکہ ڈاکٹر مغیث شیخ اپنی ذات میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے،ان کی شخصیت کے بارے میں بہت سے مصنفوں نے لکھا ہے اب کسی ایک مصنف کو اس سب کو یکجا کرکے کتاب کی شکل میں شائع کرنا چاہیے. ڈاکٹرفائرہ لطیف نےکہاکہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کواسلام اور پاکستان سے بہت زیادہ لگاوتھا،ڈاکٹرشفیق جالندھری نے کہا کہ مرحوم کی باتیں ہمیشہ انکے دوستوں شاگردوں اور کسی بھی اچھی محفل میں ہوتی رہیں گی ، ڈاکٹر مسرور عا لم نےکہا کہ ان کی شعبہ صحافت اورشعبہ ابلاغیات کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ وائس چانسلرڈاکٹربشری مرزا نے کہا کہ ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کےنام کاہرماہ سمپوزیم ہوناچاہیے ،انہوںنےایل سی ڈبلیویو کےشعبہ ابلاغ کےسیمینارروم کو ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کےنام پر کرنےکااعلان کیا۔ صحافی امین حفیظ نےکہا ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے ہمیشہ حق اورسچ لکھنے اوربولنے کی تلقین کی، صحافی سلمان غنی نے کہا کسی بھی انسان میں اتنی خوبیاں ایک ساتھ ملنامشکل ہیں ۔