میو ہسپتال ،100روز میں کورونا کے523مریض صحت یاب

July 05, 2020

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز نے کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے 100روز مکمل کر لئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نبیل احمد اعوان اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے میو ہسپتال کا دورہ کیا ۔پروفیسر اسد اسلم کے مطابق 523مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے 316کورونا کنفرم مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔