جامشورو: خاتون کا قتل، شوہر اور دیور کا 1 روز ہ ریمانڈ

July 05, 2020

جامشورو: خاتون کا قتل، شوہر اور دیور کا 1 روز ہ ریمانڈ

اسپیشل مجسٹریٹ نے سندھ کے ضلع جامشورو کے گاؤں وڈا چھر میں خاتون کے بہیمانہ قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو ایک روز ہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے وزنی چیز سے چہرے کو مسخ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 25 سالہ وزیراں کی شادی برادری کے لڑکے سے 4 سال قبل ہوئی تھی، وزیراں کی شادی وٹے سٹے کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: خاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ وزیراں کے سسرال کی جانب سے لڑکی کا رشتہ نہ دینے پر تنازع چل رہا تھا، وزیراں کی 28 جون کو انڈس ہائی وےجامشورو کے قریب سے لاش ملی تھی۔