شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

July 05, 2020

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے صدر پاکستان مسلم لیگ نون شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لے لیا گیا

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے اُن کی رہائش گاہ پر کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لیا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔

شہباز شریف عالمی وبا کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا تھا۔