بحریہ ٹاؤن کا PhD سپورٹ پروگرام کا اعلان

July 05, 2020

بحریہ ٹاؤن کا PhD سپورٹ پروگرام کا اعلان

بحریہ ٹاؤن نے پاکستانی طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان سے 25 طلباءکو پی ایچ ڈی کے لیے بیرونِ ممالک بھیجا جائے گا۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یو ای ٹی لاہور سے طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح

ملک ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی پی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔