کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے، آفتاب صدیقی

July 05, 2020

یہ بھی دیکھئے:کے الیکٹرک کےمقابلے میں دوسری کمپنی لائے جائے، فردوس شمیم

کراچی سے تعلق رکھنے والے رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے۔

کراچی جنوبی کے حلقے این اے 247 سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کے الیکٹرکے کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عمر ایوب اور ایم ڈی کے الیکٹرک سے جون میں ملاقات ہوئی تھی، ایم ڈی نے وعدہ کیا کہ 28 جون سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ ان سے پھر گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی مگر اس میں بھی نتیجہ صفر نکلا، کراچی میں لاک ڈائون ہے، کاروبار کم ہے، پھر بھی بجلی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شاپنگ مالز کھولے جا ئیں، آفتاب صدیقی

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں کے الیکٹرک نے سو ارب کا منافع کمایا ہے، آج ہم صرف ممبرانِ اسمبلی یہاں آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل سے کارکنان کے ساتھ 3 سے 5 بجے تک دھرنا دیا کریں گے۔