سوئس کرتب باز کا 9 ہزار 8 سو فٹ بلندی پر خطرناک کرتب

July 05, 2020

سوئس کرتب باز کا 9 ہزار 8 سو فٹ بلندی پر خطرناک کرتب

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سوئس کرتب بازکو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک اسٹنٹ پیش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Ramon Kathriner نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ وں کے درمیان کیبل کار کے وائر پر اسٹنٹ پیش کرنے کی ٹھانی اور 9ہزار8فٹ بلندی پر کیبل کار کی رسی پر چلنے سمیت سائیکل چلانے کا دل دہلا دینے والا اسٹنٹ بھی پیش کیا۔

اس کے علاوہ کیبل کار سے لٹک کر ایکروبیٹ اسٹنٹ بھی پیش کیے۔ سوئس ایکروبیٹ نے بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر ڈیتھ وہیل رکھا اور پھر گول گول گھومتے وہیل پر کھڑے ہوکر نہ صرف توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ چلتے وہیل پر ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

سوئس ایکروبیٹ نے اپنا یہ اسٹنٹ کورونا کی موجودہ صورتحال سے پریشان کرتب بازوں کے نام کیا ہے۔