صحت کیلئے صوبائی بجٹ میں 124 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اجمل وزیر

July 05, 2020

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے لیے صوبائی بجٹ میں 124 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی استعداد بڑھا رہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیروں ہیں اور کورونا سے متعلق آگاہی کے لیے میڈیا کا بھی کردار اہم ہے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، ماضی میں لوٹ مار کی سیاست کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔