امریکی منچلے کو کچھوے کو پیار کرنا بھاری پڑگیا

July 05, 2020

امریکی منچلے کو کچھوے کو پیار کرنا بھاری پڑگیا

جانوروں سے پیار کرنا اچھی بات ہے لیکن احتیاط کریں کیونکہ حد سے زیادہ پیار مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس میں اس منچلے کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب اس نے پانی سے ایک کچھوے کر پکڑا اور اسے پیار کرنے لگا۔

کچھوے کو منچلے کے پیار کا یہ انداز بالکل بھی نہ بھایا اوراس نے مائیکل نامی شخص کے منہ پر کاٹ لیا۔

کچھوے کے اس غیر متوقع رد عمل نے بے چارے کو کافی مایوس کیا جس پرنوجوان اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔