پولیس نے 43سماج دشمنوں کو دھر لیا، اسلحہ ومنشیات بھی بر آمد

July 06, 2020

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 53سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ وفاقی پولیس نے اسلحہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کر کے 15افراد گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لیں۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقوں پنڈ گوندل‘ ڈھوک سیدوں میں سرچ آپریشن میں 11ملزمان گرفتار کر لئے گئے جن میں ریکارڈ یافتہ‘ منشیات فروش‘ اشتہاری‘ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل تھے۔ 6جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 45لٹر شراب‘ 1120 گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 10رکنی ریاض ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار‘ 3منشیات فروش گرفتار کر کے 6کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی گئی۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں 2ملزمان وقار علی اور نعمان فیاض کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی گرآمد کر لیا گیا۔