کورونا ، سیل جی سیون ٹو اور جی سکس ون ٹو کے بیشتر ناکوں سے پولیس غائب

July 06, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کورونا وائرس کی وجہ سےسیل کیے گئے جی سیون ٹو اور جی سکس ون ،ٹو کے پیشتر ناکوں پر اتوار کی شام پولیس کے اہلکار موجود نہ پائے گئے ،تاہم چوکوں اور چوراہوں میں ٹیکسی گاڑیاں موجود تھیں اور لوگ آ جا بھی رہے تھے ،پولیس نے ریڈ زون کو جا نے والے پریڈ گرائونڈ کے ناکے کو بند کر رکھا تھا جبکہ جی ٹین اور غوری ٹا ئون میں بھی لوگوں کی آمد ورفت جاری رہی۔