اسلامی ریاست میں سرکاری اخراجات پرمندر تعمیر کی قطعاًاجازت نہیں،جماعت اہلحدیث

July 06, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں سرکاری اخراجات پر مندرکی تعمیر کی قطعاًجائز نہیں ہے، خاص طورپر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔وہ حافظ عبدالوھاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر اور مولانا بشیر اور دیگر سے گفتگو کررہے تھے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ مساجد مسمار اور مندروں کی تعمیر کسی صورت قبو ل نہیں۔،اسلام آباد میں مسجد مسمار کرکے مو جودہ حکمرانو ں نے عملی طورپر خو د کو مودی کا پیروکار ثا بت کردیاہے،پی ٹی آئی حکومت ملک کو دنیا کے سامنے غیر اسلامی ملک ثا بت کر نا چاہتی ہے۔