عمران خان ناکامی تسلیم کریں ، ورنہ سب کچھ مائنس ہوجائیگا،لیاقت بلوچ

July 06, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے علماءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی بحران بڑا گھمبیر ہوگیاہے ۔ حکومتی کم استعدادی، اناڑی پن اور نااہلی اقتصادی تباہی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہی ہے ۔و زیراعظم عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرلیں اور قومی ترجیحات پر قومی قیادت اور ریاست کو متحد کردیں وگرنہ مائنس ون ،تھری نہیں سب کچھ مائنس ہو جائے گا ۔