اپوزیشن سے خطرہ نہیں،آئینی مدت پوری کرینگے،گورنرپنجاب

July 06, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ وہ انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے وفود سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نےکہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے ہر معاملے پر سیاست شروع کر دیتی ہے انکو چاہیے وہ آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ اتحادی جماعتیں اور عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ہمیں اپوزیشن کے کسی احتجاج اور دھمکی سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کو حکومت کر نے کیلئے پانچ کا مینڈ یٹ دیکر اپوزیشن کو مائنس کر دیا اور آج ہم ملک سے کر پشن مہنگائی اور دیگر مسائل کو مائنس کر رہے ہیں ۔ ۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے انکی رہائش گاہ پر جاکر انکی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ہے ۔