مسلمانوں کے ٹیکس کاپیسہ مندر پرلگانا درست نہیں، صاحبزادہ الخیر محمد زبیر

July 06, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ الخیر محمد زبیرنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں اقلیتوں کو جتنے حقوق دئیے ہیں کسی اور مذہب میں نہیں دئیے ۔لیکن مسلمانوں کی آبادی میں مسلمانوں کے پیسوں سے مندر کی تعمیر کی اسلام اجازت نہیں دیتابالخصوص جبکہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہو مسلمان بھوکے مررہے ہوں ایسی صورتحال میں مسلمانوں کے ٹیکس کا پیسہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر لگانا کسی طرح بھی درست نہیں۔