پوری قوم مودی کے غرور کوخاک میں ملانےکیلئے تیار ہے،زبیر احمد ظہیر

July 06, 2020

لاہور(وقائع نگارخصوصی)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام محب وطن عوام ملکی سلامتی ، دفاع اور آزادی کشمیر کے لئے افواج پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہیں ۔پوری قوم فاشسٹ مودی کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملانے کے لئے تیار ہے ۔ وہ اسلامی جمہوری اتحاد لاہور کے کارکنوں سے فردوس مارکیٹ گلبرگ میں خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہور مولانا محمد عبداللہ نے کی ۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم مظلوموں پر ظلم کا مزہ چکھانے کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ منافقت بند کر کے اعلان جہاد کریں ۔ اگر ہم اور ہماری حکومت عملی اقدامات نہیں کرتے تو ہم سب اللہ کے ہاں مجرموں کی صف میں کھڑے ہوں گے کیونکہ ظالم کے خلاف خاموش رہنا بھی مظلوموں پر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔