ناصر زیدی کی صحافتی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا،پاکستان رائیٹر ز گلڈ

July 06, 2020

کوئٹہ( پ ر)پاکستان رائیٹر ز گلڈ کےصوبائی سیکرٹری حلیم مینگل ،پروفیسر خداداد گل، پروفیسر زینت ثنابلوچ، میرمحمدالفت اور پروفیسر حسین بخش ساجد نے ایک بیان میں ممتاز کالم نگار شاعر اور پاکستان رائٹرز گلڈ سینئر رہنماءناصر زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان رائیٹرز گلڈ ایک مخلص دوست اورایک اچھے شاعر اور ادیب سے محروم ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ناصر زیدی اردو ادب بالخصوص اردو صحافت کا ایک بہت بڑے نام تھے ۔ان کی صحافتی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔