دشت میں فائرنگ سے نوجوان زخمی

July 06, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) دشت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا لیویز کے مطابق تیرہ میل کا رہائشی باول خان ولد عبدالخالق گزشتہ روز موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا ۔