پرائس کنٹرول کمیٹیاںفعال و منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ ن لیگ

July 06, 2020

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی، لیاقت راجپوت، طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ کا کام فوری شروع کیا کیونکہ روڈ کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہٰذا حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ مذکورہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے کیونکہ منافع خورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی کہ مذکورہ علاقوں میں فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بناتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔