متوقع بارشیں‘ اربن فلڈنگ کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کا حکم

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے مون سون بارشوں کے حوالے سے اربن فلڈنگ کے پیش نظرواسا کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واسا تمام ڈسپوزل سٹیشنوں مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز کو 100 فیصد آپریشنل رکھے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تمام افسران اور سٹاف فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تمام اربن ایریاز خصوصا نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے جنگی اقدامات کیے جائیں اور مون سون سیزن میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا کی طرف سے مون سون بارشوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موقع پر موجود تھے کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے واسا کے فیلڈ دفاتر،خان ویلج اور نیو شاہ شمس ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے مشینری، پمپ ہاوس، کلکٹنگ ٹینکس، ڈی واٹرنگ سیٹ، جنریٹر رومز کا معائنہ کیا۔