یونین کونسلز کو پیدائش،موت،طلاق کی رجسٹریشن کیلئے سسٹم فراہم

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ملتان، لاہور، اسلام آباد اور سرگودھا ڈویژن کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو جلد از جلد نادرا شیئر کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔ ملتان ریجن کے ذمہ 63لاکھ 57ہزار 2سو 84روپے واجب الادا ہیں، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ملتان سمیت پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں پیدائش، موت ، طلاق اور نکاح کی کمپوٹرائزڈ رجسٹریشن کیلئے سی آر ایم ایس سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔مخصوص پرنٹ کاغذ بھی فراہم کیا جاتا ہے اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے فیسز سے میں سے مخصوص حصہ نادرا کو دیا جاتا ہےلیکن نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے بعد نادرا کو شیئر کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ، ملتان ، لاہور، سرگودھا اور اسلام آباد ریجن کے ذمہ 2کروڑ 25روپے واجب الادا ہے، اسلام آباد کے ذمہ 41لاکھ 34ہزار، سرگودھا کے ذمہ 33لاکھ 39ہزار ، لاہور ریجن کے ذمہ 1کروڑ 21لاکھ 69ہزار روپے، ملتان کے ذمہ 9لاکھ 33ہزار روپے واجب الادا ہیں۔