عید پر مثالی صفائی کی تیاریاں،ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روزسی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے کہا کہ تمام ورکرز کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،احتیاطی تدابیر کے طور پر ورکرز ایک دوسرے کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپروائزی سٹاف گلوز اور ماسک پہننے کا پابند ہو گا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ہر منیجر اور ورکر کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر کی طرف سے 525ہینڈ کارٹس کی سپلائی شروع ہو گئی ہے اور 100ہینڈ کارٹس کمپنی ورکشاپ پہنچ چکی ہیں جن کی ورکرز میں تقسیم اسی ہفتے شروع کر دی جائے گی۔