ذوالفقار علی بھٹو ملک میں انقلاب لائے‘سلیم میو،مغیث،ملک ظفر اقبال

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمان میو،مغیث شہزادہ بھٹو،ملک ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5جولائی کو جمہوری حکومت کو تختہ الٹ کر پاکستان کو ہمیشہ کے لیے غیر مستحکم کرنے کی سازش کی گئی۔ذوالفقار علی بھٹو ملک میں جو انقلاب لائے اس کے بعد کوئی مائی کا لال ان جیسا کام نہ کر سکا۔تقریب میں نذیر کاٹھیا، جمیل بھٹی،سید عرفان شاہ،ملک اختر علی، حنیف رضا،اعجاز بھٹی،ملک امجد حسین،سلیم ڈاہر نے بھی شرکت کی۔