ٹمبر مارکیٹ کے واسا سے متعلق مسائل حل کئے جائیں، انجمن تاجران

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے واسا سے متعلق مسائل حل کئے جائیں، پانی کھڑا ہونے سے سڑک تباہ ہوگئی، بچھائی گئی سیوریج لائنیں خراب ہورہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکلر روڈ ٹمبر مارکیٹ پر سیوریج لائن کی بندش کے باعث کھڑے پانی کے خلاف تاجروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا مسئلے کا مستقل حل نکالیں۔