پولیس اور بارڈر فورسز کی کارروائی، غیرملکی سمگل شدہ سامان برآمد

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن سید اسدرضا رضوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا نے ٹیمیں تشکیل دیں جس میں سینئر انسپکٹرز ظفر اقبال، محمد مبین، فرزند، سردار عدنان چانڈیو نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سخی سرور روڈ پر مقامی پولیس اور بارڈر فورسز کے ہمراہ ایک کنٹینر سے سمگل شدہ غیر ملکی 410 چھوٹے بڑے سائز کے ٹائرز، 390 چھالیہ کی بوریاں، غیر ملکی سگریٹس، انڈین گٹکا سمیت متفرق سامان قبضہ میں لے لیا، پکڑے جانے والے سمگل شدہ سامان اور کنٹینر کی مالیت تقریباً ساڑھے 5کروڑروپے ہے، ٹیم نے سامان اور کنٹینر قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔