حکومت،اپوزیشن کو عوام کی کوئی فکر نہیں،روف خان ساسولی

July 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سینئر سیاستدان و سابق جنرل سیکرٹری جمہوری وطن پارٹی و سابق سینیٹر روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عوام کو مایوس کیا ہے،دونوں کے پاس عوام کر ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی انہیں عوام کی کوئی فکر ہے، دانشور، ادیب، شاعر،وکلاء،کسان، مزدورٹریڈ یونینز، چھوٹے تاجراور مڈل کلاس کے باشعور لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔