گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹا زخمی

July 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے جنہیں نشتر منتقل کر دیا گیاہے ۔میلاد چوک نواب پور روڈ پر گیس ری فلنگ کرتے سلنڈر پھٹ گیا جس سےدو افراد 55سالہ محمد اشفاق اور 22سالہ محمد فہد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں انہیں طبی امداد دے کر نشتر منتقل کر دیا ۔55 سالہ اشفاق کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ فہد معمولی زخمی ہوا۔