صحت مراکز کے انچارجز کو سٹاف سمیت روزانہ گروپ فوٹو بھیجنے کی ہدایت

July 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے صحت مراکز کے انچارجز کو سٹاف کے ہمراہ روزانہ گروپ فوٹو آفیشل واٹس ایپ گروپ میں بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ٹاون ہسپتالوں،دیہی و بنیادی مراکز صحت،سٹی میڈیکل سنٹرز،ایم سی ایچ سنٹرز،رورل ڈسپنسریوں کے انچارجز کو صبح 9 بجے تک سٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو اور غیرحاضر سٹاف کے نام آفیشل واٹس ایپ گروپ میں بھجوانے کا کہا گیا ہے، صبح 9 بجے تک سٹاف کا گروپ فوٹو نہ بھجوانے پر تمام سٹاف کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔