کوئٹہ، چینی کی قیمت میں اضافہ

July 06, 2020

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 82 سے بڑھ کر 85 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں چینی 82 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کےمختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے کیونکہ چینی کم مقدار میں آتی ہے اور اسٹاک ایک ہی روز میں ختم ہوجاتا ہے۔

اسٹور انتظامیہ نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی کا رعایتی نرخ 68 روپے فی کلو ہے۔