پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

July 06, 2020


امریکامیں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ بیحدخوفزدہ بھی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ اس واقعہ میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئیں۔