عمران نے کہا تھا رلاؤں گا، اب پوری قوم کو رلا رہا ہے ، جاوید ہاشمی

July 06, 2020


مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا میں رلاؤں گا اور اب وہ پوری قوم کو رلا رہا ہے ۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بہالپور سیکرٹیٹ کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان والے تسلیم نہیںکریں گے، صوبے کا نعرہ لگانے والے متحد ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ 72 سال سے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بنا اور اب جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کو بہاولپور بنا کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہوں ۔