اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل ساتواں دن بھی مثبت

July 06, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مسلسل ساتواں روز بھی مثبت رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 236 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری دن میں 33 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے بڑھ کر 6685 ارب روپے ہوگئی۔

پی ایس ایکس میں مسلسل چھ روز سے جاری مثبت رجحان ساتویں روز بھی مثبت رہا اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 202 پر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 167.20 روپے کا ہوگیا ہے۔