ہاکی کے ساتھ کھیلا جانے والا کھیل افسوس ناک ہے

July 07, 2020

رانا مجاہد علی خان ( سابق سکریٹری ہاکی فیڈریشن)

پاکستان میں بد قسمتی سے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ہر ایک کے لئے تشویش کا باعث ہے، دنیا بھر میں کھیلوں میں اچھے نتائج اور حصول کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جاتے ہیں،کھلاڑیوں کے مسائل اور ان کی ٹریننگ کے لئے حکومت بندوبست کرتی ہے، اکثر ملکوں میں تو جن کھلاڑیوں سے میڈل کی امید یں ہوتی ہیں ان کی غذا کا بھی حکومت اور کھیلوں کے حکام خاص خیال رکھتے ہیں،مگر پاکستان میں صورت حال اس سے بہت زیادہ افسوس ناک اور مختلف ہے، پاکستان میں کھیل کے شعبے کو دانستہ برباد کیا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے گرانٹ خیرات سمجھ کر دی جاتی ہے۔

اگر کسی بھی فیڈریشن پر کرپشن کے الزامات ہیں تو اس کی انکوائری کرائی جانی چاہئے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، مگر کسی بھی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر اس فیڈریشن کی سرپرستی ختم کردی جائے تو یہ اچھی ریت نہیں ہے، اس سے کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچ رہا ہے،میں جب پی ایچ ایف کا سکریٹری تھا تو میں نے حکومتی حکام سے کہا تھا کہ وہ خود ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل مقابلوں کے حوالے سے ہونے والے اخراجات برداشت کرے ہم صرف پلا ن بناکر دے دیتے ہیں، ہمیں جو بھی گرانٹ ملی اس کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کردی ہے،پاکستان میں ہاکی کے علاوہ کون سا ایسا کھیل ہے جو اولمپک میڈل لے کر آیا۔

تین مرتبہ اولمپک چیمپین چار مرتبہ عالمی چیمپین ہونے کے ساتھ ساتھ لاتعداد اعزازات جیتنے والا قومی کھیل ہاکی جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے،حال ہی میںپی ایس بی گورننگ بورڈ کی تشکیل میں قومی کھیل ہاکی کو د انستہنظرانداز کیا گیا، وزیراعظم سے کھلاڑیوں کوامیدیں ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ نیشنل ا سپورٹس بورڈ میں نیشنل گیم کی نمائندگی نہیں۔یسے اقدامات سے کیا ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کو بند کردیں؟ قومی کھیل کا ا سپورٹس بورڈ میںنہ ہونا یہ بہت بڑینا انصافی اورظلم ہے۔ جس طرح ایتھلیٹکس کو اصطلاحی طور پرکھیلوں کی ماں تصور کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قومی کھیل ہاکی کو بھی ترجیحی بنیا دپر شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ کھلاڑیوں کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔ وہ ا سپورٹس مین ہونے کی وجہ سےبات کو سمجھتے ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ ان معاملات کا علم ہوتے ہی وہ اس بات کو آگے بڑھائیں گے اور قومی کھیل ہاکی کو پاکستان ا سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی میں نما ئندگی ملے گی۔