6 سال میں پہلی بار سیمنٹ کی مقامی کھپت میں کمی

July 06, 2020

چھ برسوں میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی مقامی کھپت کم ہوئی ہے۔ البتہ ایکسپورٹس بڑھنے سے مالی سال 2020 میں مجموعی طلب 1.98فیصد بڑھی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق جون میں سیمنٹ کی کھپت تقریباً 30 فیصد بڑھ کر 46 لاکھ 23 ہزار ٹن رہی۔ جس میں 38 لاکھ 35 ہزار مقامی استعمال اور 7 لاکھ 87 ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے جون کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت 4 کروڑ 78 لاکھ ٹن رہی۔

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق تین ماہ متواتر کمی کے بعد جون میں سیمنٹ کی کھپت بڑھنے سے نئے مالی سال میں بہتری کی امیدیں بڑھی ہیں۔ حکومت کی توجہ تعمیراتی شعبے پر ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے لیکن اسے مکمل ختم ہونا چاہیے۔