فٹبال کی طرح کرکٹ میں مصنوعی شور سے جان ڈالی جائیگی

July 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فٹبال کی طرز پرکرکٹ میں بھی تماشائیوں کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے مصنوعی شور سے کھیل میں جان ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔ غیر روایتی شور اور میوزک چلانے پرانگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔