نوید دہوار شہیدنے اپنے لہو سے بلوچ قو می تحریک کو جلا بخشی، شکیلہ نوید

July 07, 2020

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ شہید ملک نوید دہوار نے اپنے لہو سے بلوچ قو می تحریک کو جلا بخشی ہے ، اُن کی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ملک نوید دہوار اورانکے ساتھی ظریف دہوار کی تیسری برسی کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ملک نوید دیوار نے زمانہ طالب علمی سے بلوچ قومی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے نامساعد اور تکلیف دہ حالات میں ثابت قدم رہ کر بلوچ جملہ مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی سیاست محکوم اور مظلوم قوموں کے حقوق کیلئے جاری تحریک کی اپنے لہو سے آبیاری کرکے ملک نوید دہوار تاریخ میں امر ہوگئے ۔شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ شہید ملک نوید دہوار کی شہادت سے بلوچ قومی تحریک کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، اس خلا کو پر کرنے کیلئے شہید کا خاندان ان کی فکر کو اپنا کر آگے بڑھا رہا ہے اورشہید نے بلوچ وطن کیلئے جو لازاول قربانی دی ہے انکے نظریات اور فکر کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔