بلوچستان بار کونسل کی تمام بار ایسوسی ایشنز، ہائیکورٹ بارز کو ہدایت

July 07, 2020

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں تمام بار ایسوسی ایشنز، ہائیکورٹ بارز، پرنسپل سیٹ سبی تربت ہائی کورٹ بار کوئٹہ بار بشمول تمام ضلعی و تحصیل بارز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے وہ اپنے بارز کے ممبر شپ کو فوری طور پر مکمل کرکے دو ہفتے کے اندر اندر بار کونسل سے تصدیق کرائیں تاکہ کرونا کی وجہ سے بلوچستان میں بار کے الیکشن تاخیر ہوئی تھی اب ان الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضروی ہوگیا کہ تمام بارز جلد سے جلد بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کے تحت الیکشن کے انعقاد کے قانون ورولز کے مطابق پروسیس کو مکمل کرے بصورت دیگر بار کونسل ایسے تمامبارز کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے ان کے بارز کے بینک اکائونٹ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رجسٹریش بھی منسوخ کیا جائیگا۔