ایم ڈی اے کا آفیسرز کالونی پر بحث کیلئے اجلاس

July 07, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے کا دیرینہ ایشوبرائے پلاٹ 2E اور 7E آفیسرز کالونی ملتان پر بحث کرنے کے لئے اجلاس ہوا۔ جن کے مالکان بالترتیب ڈاکٹر سعید الدین نقوی مرحوم اور آغا حسن رضا مرحوم ہیں۔ مالکان نے یہ پلاٹ 1962ء میں خریدے تھےتاہم قبضہ کا ایشو تھا۔ اس کیس کو ایم ڈی اے کی 81 ویں گورننگ باڈی کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نےبحث ہوتے وقت اجلاس میں شرکت نہ کی اور اٹھ کر چلے گئے۔ مسئلے کو حل کرنے کے لئے چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد اور ممتاز احمد قریشی کے فیصلہ کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محسن رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عرفان قریشی اور لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملک سہیل شجرہ کو بطور کمیٹی ممبران نامزد کیا گیا۔