اغواء برائے تاوان کیس میں اشتہاری ملزم کی طلبی

July 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے اغواء برائے تاوان کیس میں ملوث اشتہاری ملزم کو طلب کرنے کی پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو سینٹرل جیل سے آج 7 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی انسپکٹر سلامت علی نے ملزم کو طلب کرنے کے لیے عدالت سے استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے مطابق ملزم مصنجف علی کے خلاف رواں سال 4 جنوری کو ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا جس میں ملزم گرفتار ہوکر جیل بھجوا دیا گیا۔