دو لڑکیوں کا مبینہ اغوا، 9افراد کے خلاف مقدمات درج

July 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) دو لڑکیوں کےمبینہ اغوا کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس کو مظہر احمد نے بتایا کہ میری بھتیجی 12سالہ(س) کو ملزم طارق ، رمضان ، محسن ، خادم حسین اورایک خاتون کار میں اغوا کر کے لےگئے۔بی زیڈ پولیس کو محمد فیاض نے بتایا کہ میری بیٹی16سالہ (ر) کو ملزم نیک محمد ، مظہر ، آصف اغوا کرکے لےگئے، پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔