میپکو ‘ بجلی چوری کے خلاف مہم کی رپورٹ وزارت توانائی کو ارسال

July 07, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے گزشتہ چار یومکی بجلی چوری کے خلاف چلائی گئی مہم کی رپورٹ وزارت توانائی کو ارسال کردی،جنوبی پنجاب میں چار روز میں305بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مذکورہ صارفین کو مجموعی طور پر 60لا کھ 72ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔علاوہ ازیں بجلی چوری کے خلاف2مقدمات درج کرائے گئے۔ ملتان میں47صارفین کو1151252 روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔