پنجاب پبلک سروس کمیشن کی امتحانی فیس میں اضافہ

July 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020میں 31 کروڑ 52لاکھ روپے کی امتحانی فیس وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مالی سال 20-2019میں پی پی ایس سی کوامتحانی فیس کی وصولی کا ہدف 25 کروڑ 53 لاکھ روپے دیا گیا تھا۔