اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کر گئے

July 07, 2020

ہالی ووڈ کی مقبول فلموں کے آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کرگئے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونےکی عمر 91 برس تھی اور وہ روم میں انتقال کرگئے۔

ایننیو مورریکونے 1928 میں روم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 6 برس کی عمر سے ہی موسیقی لکھنا شروع کی جس کے بعد وہ کبھی نہیں رکے۔

کمپوزر ایننیو مورریکونے نےکچھ ایسی دھنیں بنائیں جو مدتوں یاد رہیں گی۔