ICC چیئرمین کا انتخاب، ڈیو کیمرون کا احسان مانی سے رابطہ

July 07, 2020

آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن میں سپورٹ کرنے کے لئے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون نے احسان مانی سے رابطہ کرلیا ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کےسابق صدر ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الیکشن میں سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے، کیمرون نے آئی سی سی کے چیئرمین کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے

ڈیو کیمرون کو ویسٹ انڈیز بورڈ کی حمایت حاصل نہیں ہے، سابق صدر انفرادی حیثیت میں الیکشن لڑیں گے ۔

احسان مانی آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے لیے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ،آئی سی سی الیکشن کا طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

دوسری جانب آئی سی سی کی سربراہی کے لیے انگلینڈ کے کولن گریوز اور بھارت کے سارو گنگولی کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔