انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائیگا

July 07, 2020

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل باؤل، ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کسی بھی تماشائی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ انتہائی حفاظتی اقدامات میں کھیلا جارہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد شرو ع کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون سے انگلینڈ میں موجود ہے اور بائیو سیکور ماحول میں پریکٹس میچز بھی کھیل چکی ہے، کوویڈ 19 کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔