وزیراعلیٰ نے لاہور میں طالبات ہراسگی پر کمیٹی بنادی

July 07, 2020


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کمیٹی واقعات کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کے ذمے دار عناصر سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

خصوصی کمیٹی 10 دن میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹپیش کرے گی۔