کلفٹن کے ساحل پر مردہ مچھلیاں آگئیں

July 07, 2020

فوٹو: فائل

کلفٹن کے ساحل پر مردہ حالت میں مچھلیاں آگئیں۔ ماہرین آبی حیات نے بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی کو سمندر میں جانے سے ان کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق یہ مچھلیاں ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔ انہیں مقامی طور مولیٹ کہا جاتا ہے۔

ڈیفنس میں حالیہ بارشوں میں گٹر بھی ابلتے دیکھے گئے۔ سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آرہا ہے۔

آلودہ پانی میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد جبکہ آکسیجن نہیں ہوتی، لہٰذا جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں مرجاتی ہیں۔