زیریں سندھ میں بارش، ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم و مرطوب

July 07, 2020


کراچی سمیت زیریں سندھ میں24 گھنٹوں کے دوران آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، دارلحکومت اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 40، پشاور میں پارا 39، لاہور میں 37، کوئٹہ اور گلگت میں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

جموں میں 38، سری نگر میں 32 جبکہ لیہہ میں پارا 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔