تمام جماعتیں اے پی سی پر متفق، شہباز شریف میزبانی کرینگے، مریم اورنگزیب

July 07, 2020

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پر متحد و متفق ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف اے پی سی کی میزبانی کریں گے۔ تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ طےکی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں حکومت کی کرپشن، نااہلی، چوری اور عوام کے مسائل پر غور ہوگا اور اے پی سی میں مشاورت کے ساتھ مستقبل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔